Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی میڈیکل ٹیم نے ترک خاتون کے دماغ کی پیچیدہ سرجری کی

ٹیم نے جدید تیکنیک کا استعمال کرتے ہوئے علاج کیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے کنگ عبداللہ میڈیاکل سٹی کے نیوروسائنس سینٹر کی ایک ٹیم نے خون رسنے  کے باعث 70 سالہ ترک خاتون حجن کے دماغ کا پیچیدہ آپریشن کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق میڈیکل ٹیم نے ترک خاتون کے دماغ پر دباو میں کمی کے لیے تیزی سے کام کیا کھوپٹری میں سوراخ کرکے نکاسی کی ٹیوب داخل کی۔
سی ٹی سکین میں دماغ کے ایک نازک حصے میں آرٹیریووینس کی خرابی کا پتہ چلا جس کا علاج جدید تیکنیک کا استعمال کرتے ہوئے کیا گیا، جس میں کوئی پیچیدگی نہیں تھی۔
آپریشن کے بعد مریض کو ہوش آنے پر ریسپریٹر سے ہٹا دیا گیا۔
ترک خاتون ک صحت بتدریج بہتر ہورہی ہے۔ انہیں مکمل طبی نگرانی مں مناسک حج مکمل کرنے کی اجازت دینے پرغور کیا جا رہا ہے۔

شیئر: