سعودی میڈیکل ٹیم نے مزید دو معمر عازمین حج کی جان بچالی
90 سالہ انڈونیشی عازم کو پیٹ میں شدید درد اور قے کی شکایت تھی۔ (فوٹو سبق)
مکہ مکرمہ ہیلتھ سینٹر نے بتایا ہے کہ سعودی میڈیکل ٹیم نے دو عازمین کو فوری طبی امداد اور بروقت سرجری کرکے ان کی جان بچالی۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کے نیورو سائنسز سینٹر کی طبی ٹیم نے 70 سالہ الجزائری عازم کی سات گھنٹے کی طویل سرجری کے بعد برین ٹیومر نکال دیا۔
میڈیکل ٹیم کا کہنا تھا الجزائری عازم جب اپنی رہائش پہنچا تو طبعیت خراب ہوئی۔ اسے کنگ فیصل ہسپتال بعدازاں کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی منتقل کیا گیا۔
ضروری ٹیسٹ اور سی ٹی سکین کرایا گیا۔ دماغی رسولی (برین ٹیومر) کی تشخیص ہوئی۔ فوری طور پر سرجری کا فیصلہ کیا گیا۔
اب الجزائری کی صحت بہتر ہے اور وہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے تیار ہے۔
کنگ عبداللہ میڈیکل کمپلیکس میں جنرل سرجری اور اینڈوسکوپی کی ماہر طبی ٹیم نے 90 سالہ انڈونیشی عازم حج کی جان بچالی۔
پیٹ میں شدید درد اور مسلسل قے کی شکایت پر وہ میڈیکل کمپلیکس کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کیا گیا تھا۔
ضروری طبی ٹیسٹ کیے گئے۔ پیٹ میں رسولی پر فوری سرجری کا فیصلہ کیا گیا۔
انڈونیشی کی صحت اچھی ہے۔ تمام رپورٹس بہتر آنے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں