Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عید الاضحی پر حجاج نے 44 اعشاریہ آٹھ ملین ٹیلی فون کالز کیں

ڈیٹا کا یومیہ استعمال 779.93 میگابائٹس فی صارف رہا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی کمیونیکیشن، سپیس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن نے پیر کو کہا ہے کہ اتوار کو عیدالاضحی کے دن مکہ مکرمہ اور حج مقامات پر حجاج نے ریکارڈ 44.8 ملین ٹیلی فون کالز کیں۔
ان میں 38.04 ملین لوکل اور 6.76 ملین انٹرنیشنل کالز تھیں، کامیابی کی شرح 99 فیصد سے زیادہ رہی۔ 
ایس پی اے کے مطابق کمیشن نے بیان میں مزید کہا کہ’ حجاج نے عیدالاضحی پر 5,790 ٹیرا بائٹس استعمال کیا جو 1080p ریزولوشن پر 2.37 ملین گھنٹے سے زیادہ وڈیوسٹریم کرنے کے برابر ہے‘۔
ڈیٹا کا یومیہ استعمال  779.93 میگابائٹس فی صارف رہا جو 380 میگا بائٹس کی عالمی اوسط سے زیادہ  ہے۔ 
 ’ڈیٹا ڈاون لوڈ کرنے کی اوسط رفتار376.18 میگا بائٹ فی سیکنڈ جبکہ ڈیٹا اپ لوڈ کرنے کی اوسط رفتار 48.04 میگا بائٹ فی سیکنڈ تک رہی‘۔ 

شیئر: