Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں سکیورٹی آپریشنز سینٹر کو یومیہ 30 ہزار کالز موصول

80 فیصد کالز مختلف امور پر معلومات اور رہنمائی کے لیے ہوتی ہیں(فوٹو: سکرین گریب)
مکہ مکرمہ کے سینٹرل سکیورٹی آپریشنز سینٹر (911) کے میڈیا ترجمان عبداللہ البغدادی کا کہنا ہے کہ’ سینٹر کو یومیہ تقریبا 30 ہزار کالز موصول ہوتی ہیں۔‘
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’80 فیصد کالز مختلف امور پر معلومات اور رہنمائی کے لیے ہوتی ہیں۔‘
انہوں نے کہا ’کالز کرنے والوں کو سینٹر کی جانب سے رہنمائی فراہم کردی جاتی ہے، متعلقہ اداروں تک معاملہ پہنچانے کی نوبت نہیں آتی۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ’ 911 آپریشنز سینٹر سلامتی اور تحفظ کو بڑھانے میں بنیادی کردار ادا کررہا ہے۔ اس کی کوششوں میں بہت سے انسانی اور سلامتی کے حالات شامل ہیں۔‘
’مسجد الحرام اور اس کے اطراف طبی امداد، راستہ بھول جانے اور ٹریفک کے کیسز بھی آپریشنز سینٹر میں رپورٹ ہوتے ہیں۔‘

شیئر: