حج مقامات پر 42.2 ملین کالز، انٹرنیٹ کا استعمال بڑھ گیا
36.3 ملین لوکل اور 5.9 ملین انٹرنیشنل کالیں شامل ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی کمیونیکیشن، سپیس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن نے مکہ مکرمہ مواصلاتی نیٹ ورکس کی کارکردگی کے حوالے بتایا کہ کامیابی کی شرح 99 فیصد سے زیادہ رہی۔
ایس پی اے کے مطابق مکہ اور حج مقامات پر سنیچر 9 ذوالحجہ کو کالز کی تعداد 42.2 ملین تک پہنچ گئی جن میں 36.3 ملین لوکل اور 5.9 ملین انٹرنیشنل کالیں شامل ہیں۔
اعداد وشمار کے حوالے سے بتایا گیا کہ’ ڈیٹا کی کھپت 5.61 ٹیرا بائٹس رہی جو 1080pHD ریزولوشن پر 2.3 ملین گھنٹے سے زیادہ وڈیو کلپس دیکھنے کے برابر ہے‘۔
ڈیٹا کا یومیہ فی فرد استعمال 761.93 میگابائٹس رہا جو عالمی سطح پر فی فرد کے استعمال کی شرح 380 میگا بائٹس سے زیادہ ہے۔
موبائل انٹرنیٹ انڈیکیٹرز کے حوالے سے اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ ’ڈیٹا ڈاون لوڈ کرنے کی اوسط رفتار386.66 میگا بائٹ فی سیکنڈ جبکہ ڈیٹا اپ لوڈ کرنے کی اوسط رفتار 48.79 میگا بائٹ فی سیکنڈ تک پہنچ گئی‘۔