Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم عرفہ کےلیے صحت منصوبہ کامیابی سے مکمل: ترجمان وزارت صحت

سن سٹروک اور گرمی کی تھکن کے 569 کیسز کی نگرانی کی گئی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدلی نے کہا ہے کہ ’سن سٹروک اور گرمی کی تھکن کے 569 کیسز کی نگرانی کی گئی‘۔
الاخباریہ کے مطابق سنیچر کو پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ ’یوم عرفہ کےلیے صحت منصوبہ کامیابی سے مکمل کرلیا گیا‘۔
ترجمان نے کہا کہ ’مناسک حج کی ادائیگی کے دوران اب بھی گرمی کی شدت ممکن ہے‘۔
انہوں نے حجاج کو سن سٹروک سے بچنے کے لیے چھتری کے استعمال اور پانی پینے کا مشورہ دیا۔
ترجمان کا کہنا تھا ’حجاج کو مناسک کی ادائیگی کے درمیان آرام ضرور کرنا چاہیے‘۔
انہوں نے بتایا اب تک ایک لاکھ 12 ہزار حجاج کو صحت خدمات فراہم کی گئی ہیں۔ 
819 کا ڈائیلاسز سیشن، 230 کا کارڈیک کیتھرائزیشن اور 20 کا اوپن ہارٹ آپریشن کیا گیا۔
علاوہ ازیں عرفات میں وزارت نیشنل گارڈز امور صحت سے وابستہ سینٹر فار سٹریس اینڈ سن سٹروک سینٹر کو گرمی سے متاثرہ 225 کیسز موصول ہوئے۔
اس سینٹر میں گرمی کی تھکن اور سن سٹروک کے کیسز سے نمٹنے کے لیے جدید ترین آلات سے لیس 20 بیڈ موجود ہیں۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر صحت فہد الجلاجل نے کہا ہے کہ سعودی محکمہ صحت نے پہلی مرتبہ حج مقامات پرایئر ایمبولینس سروسکا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

شیئر: