Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی میڈیکل ٹیم نے بروقت آپریشن کرکے حجاج کی جان بچا لی

دو مریضوں کو حج مقامات سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے جدہ منتقل کیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی میڈیکل ٹیم نے مزید حجاج کی کامیاب سرجری کرکے ان کی جان بچا لی۔
مکہ مکرمہ ہیلتھ کلسٹر کے رکن اجیاد ایمرجنسی ہسپتال کی ایک میڈیکل ٹیم نے53 سالہ مصری حاجی کی کامیاب سرجری کی۔
ایس پی اے کے مطابق مریض کو سینے میں درد کی شکایت پر ہسپتال لایا گیا۔ طبی معائنے سے پتہ چلا کہ ہارٹ کلوٹ کے باعث  زندگی خطرے میں ہے جس پر فوری طور پر علاج کیا گیا۔
بعد ازاں مریض کو خصوصی نگہداشت  اور طبی خدمات کے لیے مکہ کے کنگ عبدللہ میڈیکل سٹی منتقل کیا گیا۔
مشرقی عرفات ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے 80 سالہ انڈونیشی حاجی کی کامیاب سرجری کی۔
السر کے باعث اندرونی طور پر خون بہنے کے باعث خون کی کمی کا سامنا تھا۔
میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر طبی معائنہ کرکے آپریشن روم منتقل کرکے علاج مکمل کیا۔ سرجری کے بعد مریض کی حالت مستحکم ہوگئی۔
علاوہ ازیں 62 سالہ مصری اور 48 سللہ تیونسی ححاج کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے حج مقامات کے ہسپتالوں سے جدہ کے کنگ عبداللہ میڈیکل کمپلکس منتقل کیا گیا۔

شیئر: