Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی میڈیکل ٹیم نے جدہ ایئرپورٹ پر دو عازمین کی جان بچا لی

ایئرپورٹ پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا ( فوٹو: عاجل)
جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرمیڈیکل ٹیم کی بروقت طبی امداد سے انڈین عازم حج اور انڈونیشی خاتون عازم حج کی حالت بہتر ہوگئی۔
عاجل  ویب کے مطابق جدہ ایئرپورٹ پر موجود طبی یونٹ کو اطلاع ملی کہ ایک انڈین عازم حج کی طبیعت خراب ہے جسے سینے میں شدید درد کی شکایت ہے۔
اطلاع ملنے پر طبی یونٹ نے فوری طور پر عازم حج کا طبی معائنہ کیا۔ ہنگامی نوعیت کی ادویات فراہم کرنے کے ساتھ ایمبولینس کے ذریعے کنگ عبداللہ میڈیکل سینٹ منتقل کردیا جہاں اینجوپلاسٹی کی گئی۔
 انڈونیشیا سے آنے والی حج فلائٹ میں ایک خاتون عازم حج کو سینے میں شدید درد کی شکایت ہوئی۔ایئرپورٹ انتظامیہ نے وہاں موجود طبی یونٹ کو طلب کیا۔
میڈیکل ٹیموں نے خاتون عازم حج کا ابتدائی طبی معائنہ کیا جس میں معلوم ہوا کہ انہیں دل کا شدید دورہ پڑا ہے۔
خاتون کو ہنگامی طبی امداد فراہم کی گئی بعد ازاں کنگ عبداللہ میڈیکل سینٹر منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انیجوپلاسٹی کی۔

شیئر: