سعودی میڈیکل ٹیموں نے مزید دو عازمین حج کی جان بچا لی
کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی میں عراقی عازم کا علاج کیا گیا۔ (فوٹو الاخباریہ چینل)
سعودی میڈیکل ٹیموں نے مزید دو عازمین حج کی بروقت سرجری کرکے جان بچالی۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق 65 سالہ انڈونیشین خاتون عازم خاتون کو ہسپتال لایا گیا تھا۔ دائیں ٹانگ کے اوپری حصے میں شدید درد تھا۔ ضروری ٹیسٹ کے بعد فیمورل ہرنیا کا پتہ چلا جس پر فوری سرجری کا فیصلہ کیا گیا۔ انڈونیشی خاتون کو صحت بہتر ہونے پر ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔
الاخباریہ کےمطابق کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی میں دل کے عارضے میں مبتلا 77 سالہ عراقی عازم حج کو لایا گیا۔ میڈیکل ٹیم نے کیتھیٹرائزیشن کا فیصلہ کیا۔ اب صحت بہتر ہے۔
عراقی عازم کا کہنا تھا ہسپتال میں بہترین علاج پر مملکت کی قیادت اور میڈیکل ٹیم کا شکر گزار اور ان کے لیے دعاگو ہوں۔
عراقی عازم کو مکہ مکرمہ کے ہیلتھ سینٹر میں منتقل کردیا گیا۔ صحت یاب ہونے پر وہ فریضہ حج ادا کریں گے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں