Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج سیزن کے دوران ریکارڈ وائس کالز اور انٹرنیٹ کا استعمال

وائس کالز کی تعداد 337 ملین سے تجاوز کرگئی (فوٹو: اخبار 24)
سعودی کمیونیکیشن، سپیس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن نے منگل کو کہا ہے کہ’اس سال حج سیزن کے دوران 65.47 ہزار ٹیرا بائٹس ڈیٹا استعمال کیا گیا جو 1080p ریزولوشن پر 26.82 ملین گھنٹے سے زیادہ وڈیوسٹریم کرنے کے برابر ہے‘۔
 ’ڈیٹا ڈاون لوڈ کرنے کی اوسط رفتار341.6 میگا بائٹ فی سیکنڈ تک رہی‘۔ 
وائس کالز کی تعداد 337 ملین سے تجاوز کرگئی۔ کامیابی کی شرح 99 فیصد سے زیادہ رہی۔ 
ایس پی اے کے مطابق کمیشن نے بیان میں مزید کہا ’مکہ، مدینہ اور حج مقامات پر وائی فائی رسائی پوائنٹس کی تعداد 10 ہزار 500 سے زیادہ ہوگئی‘۔
یاد رہے کہ سعودی کمیونیکیشن، سپیس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن نے اس سے قبل کہا تھا کہ عیدالاضحی کے دن مکہ مکرمہ اور حج مقامات پر حجاج نے ریکارڈ 44.8 ملین ٹیلی فون کالز کیں۔
ان میں 38.04 ملین لوکل اور 6.76 ملین انٹرنیشنل کالز تھیں، کامیابی کی شرح 99 فیصد سے زیادہ رہی۔ 
علاوہ ازیں سعودی وزیر کمیونیکیشن، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سعودی کمیونیکیشن، سپیس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین انجینیئرعبداللہ السواحہ نے حج سیزن 2024 کےلیے کمیشن کے آپریشنل پلان کی کامیابی کا اعلان کیا ہے۔

شیئر: