دمام میں سب سے زیادہ درجہ حرارت رہا۔(فوٹو عرب نیوز)
موسمیات کے قومی مرکز نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا ہے کہ بدھ کو دمام میں مملکت کے تمام شہروں سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ دمام میں بدھ کو 50 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت رہا جبکہ الاحساء میں 49 اور القیصومہ میں 48 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
قومی مرکز کے مطابق مدینہ منورہ، العلا، رفحاء میں 46، عرعر، الجوف، بریدہ میں 45 اور جدہ میں 39 ڈگری درجہ حرارت رہا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں