جمعرات کو مملکت کا کونسا شہر سب سے زیادہ گرم رہا ؟
موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ جمعرات 6 جون کو مملکت کے سب سے گرم ترین شہر مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور الاحساء رہے جہاں درجہ حرارت 48 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت 16 سینٹی گریڈ السودۃ کا رہا۔
موسمیات کے قومی مرکز نے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر بتایا کہ بریدہ، دمام میں 47 جبکہ الخرج اور العلا میں 46 اور ریاض میں پارہ 45 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
قومی مرکز کے مطابق سکاکا، المجمعہ اور وادی الدواسر میں 44، جدہ، جازان اور نجران میں 40، ابھا میں 33 اور الباحہ میں درجہ حرارت 32 سینٹی گریڈ رہا۔
سب سے کم درجہ حرارت میں السودۃ میں16 اور ابھا میں 18 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں