Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں فوڈ پوائزنگ کے 100 سے زائد کیسز سامنے آنے کے بعد 2 معروف ریستوران بند

تمام ادارے تحقیقات کررہے ہیں۔ (فوٹو سبق)
جازان کے علاقے ابوعریش میں 2 ریستورانوں کو بند کردیا گیا۔ ان دونوں ریستورانوں سے کھانا کھانے والے 100 افراد فوڈ پوائزنگ کے بعد ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ابو عریش جنرل ہسپتال کے مطابق شہر  کے دو مشہور ریستورانوں سے کھانا کھانے والے افراد فوڈ پوائزنگ کا شکار ہوکر اس وقت ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں ہیں۔ ان کی تعداد 100 سے زائد ہے
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تمام افراد ان دو ریستوران سے کھانا کھانے کے بعد بیمار ہوکر ہسپتال پہنچے تھے۔ تاہم رات گئے تک تمام مریضوں کو حالت بہتر ہونے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد علاقے کے صحت حکام اور دیگر ٹیمیں ریستوران میں زہرخورانی کے حوالے سے مزید تحقیقات کررہی ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: