Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میرے لیے خانہ کعبہ کو الوداع کہنا مشکل تھا، مصری حجن

سیکیورٹی اہلکاروں کی تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ (فوٹو الاخباریہ چینل)
حج کے مناسک ادا کرنے کے بعد اپنے ملک روانہ ہونے والی مصری حجن نے کہا کہ ان کے لیے خانہ کعبہ کو الوداع کہنا بے حد مشکل تھا اور ان کے لیے دکھ بھرا لمحہ تھا۔
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مصری حجن نے کہا کہ وہ 10 سال قبل عمرہ کی ادائیگی کے لیے آئی تھیں اور اب حج کے لیے آئی ہیں، تب اور اب تک سعودی عرب میں اچھی تبدیلیاں آئی ہیں اور مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں بہت ساری خدمات عمرہ اور حج پر آنے والوں کو فراہم کی جا رہی ہیں۔
حج پر سیکیورٹی کے حوالے سے مصری حجن کا کہنا تھا کہ وہ سکیورٹی اہلکاروں کی تہہ دل سے شکر گزار ہیں کیونکہ  انہوں نے ہر مشکل مرحلے میں مدد فراہم کی۔
مشاعر مقدسہ (منیٰ، عرفات اور مزدلفہ) کے حوالے سے حجن کا کہنا تھا کہ یوم عرفہ کے دن بھی عازمین کی اتنی بڑی تعداد کو کنٹرول کیا جس پر وہ شکریہ کے مستحق ہیں۔ تمام جگہوں پر پانی کی پھوار بہترین تجربہ ہے اور اس سے گرمی کی شدت میں کمی ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا ’حج کے حوالے سے ایک خوف تھا مگر اللہ تعالی نے ہمارے لیے آسانیاں پیدا کردیں۔ اب سفر حج کو سعودی حکومت نے آمد سے لے کر روانگی تک نہایت آسان اور بہترین بنا دیا ہے جس کے لیے وہ مبارکباد کی مستحق ہیں۔‘
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: