Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حجاج کے لیے روانگی کے وقت قرآن پاک کا نایاب تحفہ

قرآن پاک کے نسخے77 سے زیادہ زبانوں میں ترجمے کے ساتھ شائع کئے گئے ہیں۔ فوٹو واس
سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور و دعوۃ  کی جانب سے قرآن پاک کے 20 لاکھ نسخوں کی تقسیم کا آغاز گذشتہ روز ہفتے  سے کر دیا گیا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ، جدہ اسلامک پورٹ کے علاوہ دیگر ہوائی اڈوں یا زمینی راستوں سے اپنے اپنے ممالک واپس جانے والے حجاج کو خادم حرمین شریفین کی جانب سے قرآن پاک کے نسخے بطور تحفہ تقسیم کئے جارہے ہیں۔

سعودی وزارت اسلامی امور ایسے ملازمین جنہوں نے موسم حج میں مختلف خدمات انجام دی ہیں انہیں بھی قرآن پاک کے نسخے پیش کر رہی ہے۔

قرآن پاک کے یہ نسخے77 سے زیادہ زبانوں میں ترجمے کے ساتھ اور مختلف سائز میں مدینہ منورہ میں قائم کنگ فہد قرآن پرنٹنگ کمپلیکس میں شائع کئے گئے ہیں۔

حجاج کرام کے لیے قرآن پاک کی تقسیم کا یہ اقدام شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایات کے مطابق عمل پذیر ہوتا ہے اس سارے عمل کی نگرانی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کرتے ہیں۔
 

شیئر: