Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی رکشے جاپان میں چلنے لگے

  اسلام آباد..پاکستان کے روایتی رکشے جاپان میں چلنے لگے ۔ فوراسٹرک سی این جی آٹو رکشہ بنانے والی پاکستانی کمپنی ساز گار نے جاپانی مارکیٹ میں رکشے برآمد کرنا شروع کرد ئیے۔ جاپان خود آٹو انڈسٹری میں خود کفیل ہے تاہم پاکستان کے روایتی رکشے نے جاپانی صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ جاپانی شہری اس رکشے کو تفریح کے علاوہ عام استعمال میں لاتے ہیں۔ پاکستان کے روایتی طور پر سجے ٹرک اور ر کشے عالمی مارکیٹ میں مقبول ہیں۔ جاپان میں رکشوں کو مقبولیت مل رہی ہے۔ جاپان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 3 پہیوں والی کسی گاڑی کو ہائی ویز پر آنے کی اجازت دی گئی ہے ۔اس کی بنیادی وجہ اس کا قابل گرفت کنٹرول اور سیفٹی کا معیار ہے۔

 

شیئر: