Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیرس میں سعودی فرانسیسی دفاعی کمیٹی کا پانچواں اجلاس

اجلاس میں مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایکس اکاونٹ وزارت دفاع)
سعودی فرانسیسی دفاعی کمیٹی کا پانچواں اجلاس پیرس میں ہوا ہے۔
سعودی وزارت دفاع کے ایکس اکاونٹ پر بیان کے مطابق اجلاس کی سربراہی معاون سعودی  وزیر دفاع انجینیئر طلال بن عبداللہ العتیبی  اور فرانس  کی طرف سے کمشنر جنرل آف آرمامنٹس ایمانوئل کیوا نے کی۔
اجلاس میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون،اسے بڑھانے اور ترقی دینے، ٹیکنالوجی کی منتقلی، اسے لوکلائز کرنے اور سعودی وژن 2030 کے مطابق دفاعی تحقیق اور ترقی کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
اجلاس میں مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

فوجی اور دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی معاون وزیر دفاع  نے فرانسیسی صدر کے چیف آف سٹاف لیفٹننٹ جنرل فابیئن مونڈن، فرانسیسی آرمڈ فورسز کے وزیر کے سول اور ملٹری آفس کے ڈائریکٹر پیٹرک بیوٹ سے ملاقات کی۔
دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ فوجی اور دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں فرانس کی بڑی صنعتی کمپنیوں کے سربراہوں کے ساتھ اجلاس میں سعودی وژن 2030 کے مطابق عسکری صنعتوں تحقیق و ترقی ٹیکنالوجی کی منتقلی اور لوکلائزیشن کے شعبے میں تعاون کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔

شیئر: