اجلاس میں سرمایہ کاری کے نئے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی فرانسیسی بزنس کونسل کا اجلاس منگل کو ریاض میں منعقد ہوا ہے۔
سعودی وزیر سرمایہ کاری انجینیئر خالد الفالح اور فرانس کے وزیر تجارت اولیوے یشت کے علاوہ دونوں ملکوں کی کمپنیوں، پرائیویٹ سیکٹر کے اداروں اورسعودی عرب کی بڑی کمپنیوں کے عہدیدار بھی موجود تھے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق فریقین نے اجلاس کے آغاز میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں ملکوں کے اقتصادی و سرمایہ کاری کے تعلقات فریقین کے لیے اہم ہیں۔ دونوں ملکوں کے قائدین باہمی تعلقات کا استحکام چاہتے ہیں۔
اجلاس میں باہمی دلچسپی کے امور میں تعاون کے طریقوں پر مباحثہ ہوا۔ سرمایہ کاری کے نئے امکانات دریافت کرنے کی کوشش کی گئی۔
علاوہ ازیں مملکت اور فرانس نے سرمایہ کاری کے ماحول نیز دونوں ملکوں میں سرمایہ کاروں کو دی جانے والی ترغیبات اور سہولتوں پر روشنی ڈالی گئی۔
اس موقع پر گول میز کانفرنس میں سرمایہ کاری کے نئے امکانات اور دونوں ملکوں میں سرمایہ کارانہ تعلقات کو عروج کی نئی منزلوں تک لے جانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گول میز کانفرنس میں صحت کے شعبے پر توجہ مرکوزرہی۔ دونوں ملکوں کے صحت اداروں کی ماہر کمپنیوں اور متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
دونوں ملکوں کے پرائیویٹ سیکٹر کی پیشکشوں پر بھی بحث ہوئی۔ سرمایہ کاری کے مواقع اور صحت کے شعبے میں سہولتوں کا بھی جائزہ لیاگیا۔