Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی روضہ شریفہ میں 1.4 ملین افراد نے نماز ادا کی

روضہ شریفہ میں فی گھنٹہ 800 افراد کی گنجائش ہے (فوٹو: ایس پی اے)
مسجد نبوی کے امور کی جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ’  چھ ہفتوں کے دوران یکم ذی القعدہ سے 14 ذوالحجہ 1445 تک مسجد نبوی روضہ شریفہ میں 14 لاکھ 3 ہزار 640 افراد نے نماز ادا کی‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق روضہ شریفہ کا رقبہ 330 مربع میٹر ہے جس میں فی گھنٹہ 800 افراد کی گنجائش ہے۔ اوسطا ہر وزیٹر کو دس مننٹ ملتے ہیں۔
روضہ شریفہ میں مرد زائرین کی تعداد 7 لاکھ 62 ہزار101 جبکہ خواتین کی تعداد 6 لاکھ 41 ہزار 539 ریکارڈ کی گئی۔
یاد رہے کہ روضہ شریفہ میں زائرین کے داخلے کو آسان بنانے کے لیے چار مراحل ہیں۔ نسک اور توکلنا ایپلیکیشن کے ذریعے اپائنمنٹ کی تصدیق، ای ڈیوائسزسے کیو آر کوڈ سکین کرنا پھر زائرین کو کچھ دیر انتظار کے بعد روضہ شریفہ میں بھیجا جاتا ہے۔
مسجد نبوی امور کی اتھارٹی نے سکیورٹی اور انتظامی اداروں کے تعاون سے زائرین اور نمازیوں کے لیے روضہ شریفہ میں نماز اور روضہ رسول پر حاضری کے عمل کو آسان بنانے کےلیے کام کیا ہے۔
یہ کوششیں زائرین اور نمازیوں کی خدمت کےلیے سعودی قیادت کی خواہشات کے مطابق ہیں۔

شیئر: