Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصری صدر مدینہ منورہ پہنچ گئے، مسجد نبوی میں حاضری

اپنی آمد کے بعد مصری صدر نے مسجد نبوی میں حاضری دی۔ (فوٹو ایس پی اے)
مصری صدر عبدالفتاح السیسی جمعرات کو مدینہ منورہ پہنچ گئے۔ بعدازاں وہ مسجد نبوی پہنچے، نوافل ادا کیے  اور روضہ رسول پر حاضری دی۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق مصری صدر جمعرات کو مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ پہنچے تو ان کا استقبال مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز نے کیا۔ اس موقع پر مدینہ منورہ پولیس کے ڈائریکٹر میجر جنرل یوسف عبداللہ الزہرانی، ریجن کے اعلی عہدیدار، شاہی پروٹوکول آفس کے ڈائریکٹر ابرہیم بن عبداللہ بری اور دیگر اعلی عہدیدار  موجود تھے۔


اس موقع پر اعلی سرکاری عہدیداروں نے  مصری صدر کا استقبال کیا۔ (فوٹو ایس پی اے)

دوسری جانب مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے جمعرات کو مسجد نبوی پہنچے اور نماز ادا کی اور روضہ رسول پر حاضری دی۔
مسجد نبوی پہنچنے پر مصری صدر کا استقبال مسجد نبوی کے اعلی عہدیدار ڈاکٹر نبیل لوحیدان، مسجد نبوی سیکیورٹی فورس کے کمانڈر کرنل متعب بن نعمان البدرانی، شاہی پروٹوکول آفس کے ڈائریکٹر ابرہیم بن عبداللہ بری اور  دیگر اعلی عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: