Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیتا امبانی کی بنارس میں چاٹ کھانے کی ویڈیو وائرل

نیتا امبانی نے اپنے بیٹے اننت امبانی کی شادی سے قبل بنارس میں مندر میں حاضری دی (فوٹو: اے ایف پی)
انڈیا کے ارب پتی بزنس مین مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی کی بنارس شہر میں مقامی دکان سے چاٹ کھانے کی ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر وائرل ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق نیتا امبانی نے اپنے بیٹے اننت امبانی کی شادی سے قبل بنارس میں مندر میں حاضری دی۔
اُن کے ساتھ اُن کے بیٹے اننت امبانی اور ہونے والے بہو رادھیکا مرچنٹ بھی موجود تھے۔
اس دوران نیتا امبانی کو بنارس کی مقامی چاٹ کی دکان پر دکانداروں سے بات چیت کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق نیتا امبانی نے بنارس میں آلو چاٹ کھائی۔
آلو چاٹ کھاتے ہوئے نیتا امبانی کہتی ہیں کہ ’مکیش اسے بہت پسند کرتے۔‘
 
مکیش امبانی چاٹ کھانا بہت پسند کرتے ہیں۔ اُن کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ ہفتے میں ایک مرتبہ اپنی کمپنی سواتی سنیکس سے کھانا ضرور منگواتے ہیں۔
بنارس میں نیتا امبانی کے ہمراہ مشہور فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا بھی موجود تھے۔
دوسری جانب اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی 12 جولائی کو ممبئی میں واقع جیو ورلڈ سینٹر میں ہوگی۔
رادھیکا مرچنٹ مشہور صعنت کار ویرین مرچنٹ اور شائلا مرچنٹ کی بیٹی ہیں۔
اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات تین دن تک جاری رہیں گی۔
واضح رہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے قبل کئی تقریبات ہوئیں جس میں دنیا بھر سے سلیبریٹیز سمیت بالی وُڈ شخصیات نے بھی شرکت کی۔

شیئر: