Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اننت امبانی کی شادی پر شاہ رخ خان اور سلمان خان کے درمیان عامر خان نے بیچ بچاؤ کرایا؟

اس شادی کے جشن میں مختلف ممالک کے ٹاپ کلاس سلیبریٹیز سمیت ملکی سربراہان نے بھی شرکت کی (فوٹو: اے ایف پی)
انڈیا کی امیر ترین اور کاروباری شخصیت مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی سے قبل ریاست گجرات کے شہر جام نگر میں تین روزہ جشن (پری ویڈنگ سلیبریشنز) منایا گیا جس نے دنیا بھر کے میڈیا اور سوشل میڈیا کی توجہ اپنی جانب کھینچی۔
اننت امبانی اور اُن کی ہونے والی اہلیہ رادھیکا مرچنٹ کی شادی کے جشن میں مختلف ممالک کے ٹاپ کلاس سلیبریٹیز سمیت ملکی سربراہان نے بھی شرکت کی۔
بالی وُڈ اور ہالی وُڈ کے مشترکہ رنگوں میں رنگا یہ جشن یکم مارچ سے تین مارچ تک جاری رہا جہاں شاہ رخ خان، سلمان خان اور خان نے بھی فن کا مظاہرہ کیا۔
شادی کی اس تقریب میں دلچسپ صورتحال اُس وقت پیدا ہوگئی جب شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کو سٹیج پر ایک ساتھ مل کر پرفارم کرنا پڑا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تینوں خان سٹیج پر خوب ہلا گلا کر رہے ہیں۔
اس دوران جب تینوں کا پرفارمنس کا وقت آیا تو سلمان خان نے ضد لگا لی کہ تینوں خان اُن کی فلم ’دبنگ‘ کے گانے پر ڈانس کریں گے۔
اس پر شاہ رخ خان نے کہا کہ نہیں اُن کی فلم پٹھان کا گانا ’بے شرم رنگ‘ لگایا جائے گا۔
اس کے بعد سلمان خان اور شاہ رخ خان نے مزاحیہ انداز میں تکرار شروع کر دی جس کے درمیان عامر خان نے آ کر کہا کہ پرفارمنس کے لیے گانا اُن کی فلم ’مسٹر انڈیا‘ کا گانا ’پاپا کہتے ہیں‘ چلایا جائے گا۔
 
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہ رخ خان انکشاف کرتے ہیں کہ اُن کے لیے گانا مکیش امبانی نے چنا ہوا ہے۔
آخر میں ظاہر ہوتا ہے کہ جس گانے پر امبانی فیملی تینوں خانز کو پرفارم کروانا چاہتی ہے وہ بلاک بسٹر تیلگو فلم ’آر آر آر‘ کا گانا ’ناٹو ناٹو‘ ہے۔
خیال رہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی رواں برس 12 جولائی کو ہوگی۔

شیئر: