Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صدارتی امیدوار کا اعلان جمعہ سے پہلے ہوگا، وینکیا نائیڈو

نئی دہلی۔۔۔۔مرکزی وزیر اطلاعات اور بی جے پی رہنما وینکیا نائیڈو نے کہا کہ صدارتی انتخاب کیلئے این ڈی اے کے امیدوار کا اعلان جمعہ 23جون سے پہلے کردیا جائیگا۔ مرکزی وزیر اور لوک جن شکتی کے سربراہ رام ولاس پاسوان سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدارتی امیدوار کیلئے مشاورت جاری ہے ۔ کوشش ہے کہ متفقہ امیدوار سامنے لایا جائے۔ واضح رہے کہ بی جے پی نے صدارتی انتخاب کے معاملے پر مشاور ت کیلئے 3رکنی کمیٹی بنائی تھی جس میں وینکیا نائیڈو، ارون جیٹلی ا ورراج ناتھ شامل ہیں۔ ان رہنماؤں نے سیاسی جماعتوں سے رابطے اور مشاورت کا عمل مکمل کرلیا۔

شیئر: