Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد کی سربراہی میں سعودی، انڈین پارٹنر شپ کونسل کا قیام

’شہزادہ فیصل بن فرحان نے پارٹنرشپ کونسل کے قیام کو تعاون کے نئے دور سے تعبیر کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب اور انڈیا نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں پارٹنر شپ کونسل کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کونسل کے قیام  کو سراہتے ہوئے مشترکہ معاملات میں دونوں ملکوں کے درمیان افہام و تفہیم کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔
وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور انڈین ہم منصب سبر منیم جے شنگر نے آج نئی دہلی میں ہونے والی ملاقات کے دوران شراکت داری کے متعلق مشاورتی اجلاس کیا ہے۔
اجلاس کے دوران وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے سعودی، انڈین پارٹنرشپ کونسل کو دونوں ملکوں کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون کے نئے دور سے تعبیر کیا ہے۔

شیئر: