Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا پیکٹس میں دہی اور لسی کی مقدار مقررہ وزن سے کم ہے؟

مصنوعات کی پیکنگ کا سسٹم مکمل طورپر خود کار ہے (فوٹو: الاقتصادیہ)
سعودی چیمبرز فیڈریشن نے سوشل میڈیا پرکیے جانے والے اس دعوے کو غلط قرار دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ معروف کمپنی کی ڈیری مصنوعات میں مقررہ وزن کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔
سعودی چیمبرز کا کہنا ہے’ مملکت میں قائم ڈیری کمپنیاں مقررہ معیار کے مطابق مصنوعات کی پیکنگ کرنے کی پابند ہیں۔ مصنوعات کی پیکنگ کا سسٹم مکمل طورپر خود کار ہے‘۔
ہرپیکیٹ کو خود کارطریقے سے حساس سینسرز سے گزارا جاتا ہے جو ڈبے کے وزن میں کسی بھی کمی و بیشی کونوٹ کرتے ہیں۔
کسی ڈبے میں مقررہ مقدار سے کم ڈیری مصنوعات ہونے کی صورت میں اسے ناقص قرار دیتے ہوئے سسٹم رد کردیتا ہے۔
فیڈریشن کا مزید کہنا تھا کہ’ ڈیری مصنوعات کی تیاری اور پیکنگ کے تمام مراحل مکمل طورپر خود کار طریقے سے انجام دیے جاتے ہیں۔ پیکنگ میں قطعی طورپر انسانی عمل دخل نہیں ہوتا‘۔
’بعض ڈیری مصنوعات کی تیاری میں شامل اجزا (لسی ، دہی) جدا ہوکر ڈبے کے نیچے بیٹھ جاتے ہیں جنہیں ہلانے سے وہ دوبارہ اپنی اصل شکل میں آجاتے ہیں جہاں تک مقرر وزن سے کم ہونے کی بات ہے ایسا ہونا ممکن نہیں‘۔
فیکٹری سے باہر نکلنے والی تمام مصنوعات کو کوالٹی کنٹرولنگ سسٹم سے گزارا جاتا ہے جس کے بعد انہیں مارکیٹ میں سپلائی کے لیے بھیجا جاتا ہے۔
واضح رہے سوشل میڈیا پر ایسی وڈیو وائرل ہورہی تھی جس میں دعوی کیا جارہا تھا کہ معروف کمپنی کی دہی اور لسی کے پیکٹس میں مقررہ وزن سے کم رکھا جاتا ہے جس پرسعودی چیمبرز نے ان باتوں کی سختی سے تردید کی۔ 

شیئر: