سعودی عرب دودھ اور ڈیری مصنوعات میں خود کفیل ہوگیا۔ پولٹری کی پیداوار میں 70 فیصد، ریڈ میٹ میں 57 فیصد اور مچھلیوں میں 60 فیصد تک خود کفالت حاصل کرلی ہے۔
الاقتصادیہ کے مطابق سعودی وزیر صنعت ومعدنیات بندر الخریف نے سعودی فوڈ نمائش 2030 کے دوران مکالمے میں اظہار خیال کیا ہے۔
سعودی وزیر صنعت کا کہنا ہے کہ’سعودی عرب نے 2022 کے دوران 17 ارب ریال مالیت کی غذائی اشیا برآمد کی ہیں‘۔
انہوں نے توقع ظاہر کی کہ’ سعودی عرب 2035 تک سالانہ چالیس ارب ریال تک کی غذائی اشیا برآمد کرنے لگے گا‘۔