Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 شمسی توانائی کی خریداری کے لیے سعودی انرجی کمپنی کے معاہدے

رواں برس کے آغاز سے توانائی کے متبادل طریقوں پرتیزی سے کام جاری ہے(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی انرجی کمپنی نے متبادل توانائی منصوبوں کے  تین معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ اس موقع پروزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان بن عبدالعزیز بھی موجود تھے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق سعودی توانائی کمپنی نے اکوا پاور ، پانی و بجلی ہولڈنگ کمپنی اور آرامکو کمپنی کے ساتھ سولراور فوٹو والٹک انرجی کی خریداری کے معاہدے کیے ہیں۔
مذکورہ منصوبے قابل تجدید توانائی پروگرام کے تحت کیے گئے ہیں جس کی صلاحیت  5500 میگا واٹ ہوگی۔ مکہ مکرمہ ریجن پروجیکٹ کے لیے 2000 میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی جس کی پیداواری لاگت 1.587 سینٹ فی کلو واٹ ہوگی۔ قصیم پروجیکٹ کے لیے 1500 کلوواٹ جس کی پیداواری لاگت کا تخمیہ 6.2733 ہلالہ ہے ۔
واضح رہے مملکت میں رواں برس 2024 کے آغاز سے قابل تجدید توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر تیزی سے عمل کیا جارہا ہے جس کے تحت سال 2030 تل 100 سے 130 گیگا واٹ بجلی حاصل کی جاسکے گی جو بڑھتی ہوئی طلب کے مطابق ہوگی۔

شیئر: