شمسی توانائی سے 30 گیگا واٹ بجلی پیدا کریں گے : وزیر توانائی
’سعودی عرب توانائی پیدا کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو استعمال کرنے والا ملک ہوگا‘۔
وزیر توانائی نے کہا ہے کہ سعودی عرب شمسی توانائی سے 30 گیگا واٹ بجلی پیدا کرے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ٹینڈرجاری کئے ہیں‘۔
وہ ظہران میں منعقد پٹرول ٹیکنالوجی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب وہ ملک ہوگا جو توانائی پیدا کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو استعمال کرے گا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کے پاس تیل کی مزید پیدوار کے لیے فاضل توانائی موجود ہے اور ہم کسی بھی وقت مارکیٹ کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئےتیل کی پیدوار میں کمی یا اضافہ کرسکتے ہیں‘۔