Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کاش میں مرجاتا‘، منشیات سے تباہی کا اعتراف کرنے والے قیدی کی کہانی

شامی دوست نے گولیوں کا بیگ وصول کرنے کے لیے کہا۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں منشیات کے جرم میں سزا کاٹنے والے ایک قیدی کا کہنا ہے کہ ’منشیات تباہی کا راستہ ہے۔ منشیات زندگی کے لیے خطرناک ہے اور اس راستے پر جانے پر پچھتاوا ہے‘۔
قیدی کا یہ ویڈیو کلپ سعودی وزارت داخلہ نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر جاری کیا ہے جس میں قیدی کا کہنا ہے کہ ’میں اس وقت ناقابل اعتماد پوزیشن میں ہوں۔ اس سے بہترتھا کہ کاش میں مر جاتا‘۔
منشیات کے کیس میں ملوث ہونے کے حوالے سے قیدی کا کہنا تھا کہ ’ایک شامی دوست نے رابطہ کرکے مجھے گولیوں کا بیگ وصول کرنے کو کہا اور اس کے بعد مجھے ایک مخصوص شخص سے رابطے کے لیے کہا اور جس پر گرفتاری ہوئی اور قید کی سزا ہوئی‘۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: