Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منشیات باعث ہلاکت ہے، سب مجھ سے دور ہوگئے، سزا یافتہ قیدی کی کہانی

گزری ہوئی زندگی سے تائب ہونے اور تاریکیوں سے نکلنے کی خواہش ہے (فوٹو: سکرین گریب)
اخبار 24 کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے مختلف جرائم کی سزا کاٹنے والوں کی کہانیوں پر وڈیو جاری کی جاتی ہیں جن کا مقصد معاشرے کی اصلاح اور جرائم کی تباہ کاریوں کے علاوہ جرائم میں ملوث افراد کے حالات سے لوگوں کو آگاہ کرنا ہوتا ہے۔ 
 ایک وڈیو میں منشیات فروشی کے جرم میں ملوث شخص نے اپنی کہانی بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’ابتدا میں تھوڑا بہت نشہ  کیا بعدازاں اخراجات پورے کرنے اور نشے کے لیے اس مکروہ دھندے میں ملوث ہوگیا۔‘ 
’ منشیات کا استعمال اور اس کی ترویج کرنا ایسا مکروہ دھندا ہے کہ اس میں مبتلا ہونے کے بعد انسان اپنے اہل خانہ سے کٹ جاتا ہے‘۔ 
قیدی کا کہنا تھا ’جب سے اس لعنت میں مبتلا ہوا میرے بچے اور گھر والے یہاں تک کہ قبیلے والے بھی مجھ سے دور ہوگئے اور میں اس تاریک راہوں میں بھٹکتا ہی رہا‘۔ 
اپنی گرفتاری کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’ایک رات ٹیلی فون موصول ہوا جس میں ایک شخص نے مجھ  سے منشیات خریدنے کی خواہش ظاہر کی۔ سپلائی کے لیے مقررہ مقام پہنچا جہاں رنگے ہاتھوں گرفتار ہوگیا‘۔
اس کا کہنا تھا کہ’ اب میں اپنے فعل پر نادم ہوں اور گزری ہوئی زندگی سے تائب ہونے اور تاریکیوں سے نکلنے کی خواہش ہے‘۔

شیئر: