سعودی وزارت داخلہ نے نشہ آور اشیا کی فروخت میں ملوث ہونے کا الزام ثابت ہونے پر 12 سال کی قید کی سزا پانے والے مقامی شہری کی ایک ویڈیو جاری کی ہے۔
وزارت داخلہ نے ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر بتایا کہ ایک سعودی شہری مملکت کے جنوب سرحدی علاقے سے نشہ آور اشیا کی سمگلنگ میں ملوث تھا۔ الزام ثابت ہوجانے پر اسے بارہ سال قید کی سزا سنائی گئی اور ان دنوں وہ جیل میں ہے۔
قیدی نے نشہ آور اشیا کی فروخت کا راستہ اختیار کرنے پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’اس نے بے وقوفی میں یہ راستہ اختیار کیا۔‘
#قصة_سجين .. ما عينت من المخدرات خير.#الحرب_على_المخدرات pic.twitter.com/OgdvQDguGJ
— وزارة الداخلية (@MOISaudiArabia) September 25, 2023