سعودی جیلوں میں قیدیوں کی زندگی کیسے بدل رہی ہے؟
قیدی جیلوں میں تعلیم کے ساتھ تجربہ بھی حاصل کر رہے ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب کی جیلیں قیدیوں کے لیے نئی زندگی کی کامیاب شروعات کا ذریعہ بن رہی ہیں۔
قیدی جیلوں میں تعلیم کے ساتھ تجربہ بھی حاصل کر رہے ہیں اور مختلف ہنر سیکھ رہے ہیں۔ ان کا سلوگن ہے کہ ’جیلیں بند گلی نہیں‘۔
السعودیہ چینل نے ’دوراہے‘ کے عنوان سے پروگرام میں سعودی جیلوں کے قیدیوں کی کامیابی کی سبق آموز کہانیاں پیش کی ہیں۔
ایک قیدی نے بتایا کہ اس نے جیل میں رہتے ہوئے مختلف کورس کیے۔
ایک قیدی خاتون نے بتایا کہ جیل میں ثانوی کی دوسری جماعت تک کی تعلیم مکمل کی۔ ایک اور قیدی خاتون نے ثانوی کا سرٹیفکیٹ جیل میں رہتے ہوئے ہی حاصل کیا ہے۔
جیلوں میں کئی قیدیوں کی زندگی تعلیم اور تربیت حاصل کرنے کے بعد تبدیل ہو گئی ہے۔
سعودی وزارت داخلہ محکمہ جیل خانہ جات کے تعاون سے قیدیوں کو کالجوں میں داخلے اور تعلیم کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔ کمپیوٹر، دستکاریوں اور دیگر کورس کرا رہی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ اب قیدی جیل سے تعلیم کے ساتھ روزگار کی تربیت لے کر نکل رہے ہیں۔