Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھوکا شیر اپنے مالک پرحملہ کرتا ہے یا نہیں ، سعودی کا تجربہ

پالتو شیروں کو تین دن بھوکا رکھا اور خود بھی ان سے نہیں ملا(فوٹو، سوشل میڈیا)
شیروں کو پالنے والےایک سعودی شہری کا کہنا تھا کہ بھوک کے باوجود شیر اپنے مالک کے وفادار ہوتے ہیں۔ یہ سوچ غلط ہے کہ بھوکا شیر مالک پر بھی حملہ کردیتا ہے۔
مزمزنیوز کے مطابق سعودی شہری حسن الغامدی نے اپنے پالتو شیروں پر ایک انوکھا تجربہ کیا جس کی وڈیو سوشل میڈیا پربھی شیئرکی ہے۔
اپنے تجربے کے حوالے سے الغامدی کا کہنا تھا کہ میں یہ بات ثابت کرنا چاہتا ہوں کے شیراپنے مالک سے پیار کرتا ہے اگرچہ وہ بھوکا بھی ہوتو اس پرحملہ نہیں کرتا۔
الغامدی نےاپنے شیروں کو 3 دن تک بھوکا رکھا اس دوران وہ خود بھی اپنے شیروں کے سامنے بھی نہیں گیا۔ تیسرے دن اپنی بات کو درست ثابت کرنے کےلیے اس نے سالم مرغیوں کے گوشت کا ڈھیر لگایا اور اس کے دوسری سمت خود کھڑا ہوگیا۔

 بھوکا ہونے کے باوجود مالک کو دیکھتے ہی اس سے لپٹ گئے(فوٹو، ایکس )

جیسے ہی شیروں نے اپنے مالک کو دیکھا وہ دوڑ کر اس سے لپٹ گئے اگرچہ وہاں گوشت بھی موجود تھا اور شیر بھی تین دن کے بھوکے تھے اس کے باوجود شیروں نے بھوک کی پروا کیے بغیر اپنے مالک سے ملنا اور اسے پیارکرنے کو ترجیح دی جسے انہوں نے تین دن سے دیکھا نہیں تھا۔
وڈیو کے آخر میں الغامدی کا کہنا تھا کہ عام طورپر شیروں کے حوالےسے جو تصورپایا جاتا ہے وہ غلط ہے کیونکہ یہ جانور بے حد وفا دار ہوتا ہے۔ بھوکا ہونے کے باوجود وہ اپنے مالک سے ملنے کو ترجیح دیتا ہے۔

شیئر: