Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پالتو شیرنی نے دوست پر حملہ کردیا

لاہور ..... پاکستان میں ایک شخص کی پالتو شیرنی نے مالک کے دوست پر حملہ کردیا۔ اس نے دوست سے کہا تھا کہ اسکی شیرنی کو تھپکے۔ شیرنی اتنی ناراض ہوئی کہ اس نے دوست پر حملہ کردیا۔ اس شخص نے یہ شیرنی اپنی بالکنی میں پالی ہوئی تھی۔ اسے اپنی شیرنی پر بیحد اعتماد تھا کہ وہ کسی پر حملہ نہیں کریگی ۔ اسی دوران اس نے دوست سے کہا کہ وہ اسے پیار کرے۔ ابھی اس نے دم ہی پکڑی تھی کہ شیرنی نے اس پر حملہ کردیا تاہم اسے بچالیاگیا۔ اس وقت یہ شیرنی ایک کھلونے سے کھیل رہی تھی جو اس کے منہ میں تھا۔ شروع میں تو اس نے دوست کو نظر انداز کردیا لیکن نامعلوم وجوہ کی بناءپر وہ غصہ میں آگئی اور اس نے اسے بالکنی سے باہر نکال کر ہی چھوڑا۔ ایسا لگتا تھا کہ وہ کھیل کے دوران مداخلت کرنے پر مشتعل ہوگئی تھی تاہم دوست کو کوئی سنگین چوٹ نہیں آئی اور وہ بچ گیا۔
 

شیئر: