Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی طلبہ نے جونیئر بلقان میتھس اولمپیارڈ 2024 میں مزید میڈل جیت لیے

اس مقابلے میں 22 ملکوں کے 130 طلبہ نے حصہ لیا (فوٹو: اخبار 24)
کنگ عبدالعزیزفاؤنڈیشن ’موھبہ‘ کے تحت پانچ سعودی طلبہ نے جونیئر بلقان میتھس اولمپیارڈ 2024 میں میڈل جیت کر بین الاقوامی سطح پر کامیابی حاصل کی ہے۔
ایس پی  اے کے مطابق ترکی میں 25 سے 30 جون تک جاری رہنے والے اس مقابلے میں 22 ملکوں کے 130 طلبہ نے حصہ لیا۔
الشرقیہ ریجن ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ کے عبداللہ بن طارق العامر نے سلور میڈل، جبیل انڈسٹریل سٹی رائل کمیشن ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے محمد شیبان، مدینہ ریجن سے بلال الحجیلی، الشرقیہ ریجن سے فاطمہ المرھون اور ریاض ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے عرار العجمی نے کانسی کے میڈل جیتے۔
کنگ عبدالعزیزفاؤنڈیشن ’موھبہ‘ کی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر آمال الھزاع نے کہا کہ’ یہ کامیابی سعودی وژن 2030 کے مقاصد کے حصول کے لیے تنظیم اور اس کے سٹریٹجک پارٹنر وزارت تعلیم کے درمیان مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے‘۔
انہوں نے سعودی طلبہ کی صلاحیتوں کی تعریف اور ان کی متعدد بین الاقوامی کامیابیوں کا اعتراف کیا جو ملک کے مستقبل کی تعمیر اور اس کے انسانی سرمائے کو بڑھانے میں معاون ہیں۔
جونیئر بلقان میتھس اولمپیارڈ میں سعودی ٹیم کی یہ 13 ویں شرکت ہے۔
گزشتہ برسوں کے دوران سعودی طلبہ کی ٹیم نے کل 58 میڈل اپنے نام کیے جن میں گولڈ کے 9 سلور کے 22 اور کانسی کے 27 میڈل شامل ہیں۔

شیئر: