Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب 56 ویں انٹرنیشنل کیمسٹری اولمپیارڈ کی میزبانی کےلیے تیار

90 ممالک کے 340 طلبہ و طالبات ایونٹ میں شرکت کریں گے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب آئندہ ماہ 56 ویں انٹرنیشنل کیمسٹری اولمپیارڈ کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے ‘ کے مطابق انٹرنیشنل کیمسٹری اولمپیارڈ جو 21 سے 30 جولائی تک جاری رہے گا 90 ممالک کے 340  سے زیادہ طلبہ اور 400 یونیورسٹی پروفیسرز اور کیمسٹری کے اساتذہ شرکت کریں گے۔

انٹرنیشنل کیمسٹری اولمپیارڈ 21 سے 30 جولائی تک جاری رہے گا (فوٹو ایس پی اے)

 انٹرنیشنل کیمسٹری اولمپیارڈ کا اہتمام  سعودی وزارت تعلیم، کنگ عبدالعزیز فاؤنڈیشن ’موھبہ‘، کنگ سعود یونیورسٹی نے کیا ہے جبکہ سعودی بیسک انڈسٹریز کارپوریشن (سابک) خصوصی سپانسر ہے۔ یہ ایونٹ کنگ سعود یونیورسٹی میں ہوگا۔
 انٹرنیشنل کیمسٹری اولمپیارڈ جو اہم سائنسی مقابلوں میں سے ایک ہے ہائی سکول کے باصلاحیت طلبہ مقابلہ کرتے ہیں۔ اس کا مقصد کیسمٹری کے پیچیدہ  اور تخلیقی مسائل کو حل کرکے اس موضوع میں دلچسپی پیدا کرنا، اس شعبے میں بین الاقوامی رابطوں اور سائنس سے دلچسپی رکھنے والے مختلف قومیتوں کے نوجوانوں کے درمیان دوستی کو فروغ دینا ہے۔
’موھبہ‘ فاؤنڈیشن کی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے  اولمپیارڈ کی میزبانی وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ٹیلنٹ، سائنس اور انویشن کی سپورٹ کے لیے مملکت کے عزم کا ثبوت ہے۔ 
انہوں نے بتایا اولمپیارڈ کی میزبانی کے لیے قائم نگراں کمیٹی کی چیئرمین ڈاکٹر آمال بنت عبداللہ الھزاع ہیں۔
بین الاقوامی کمیسٹری اولمپیارڈ کی سٹیئرنگ کمیٹی کے ارکین نے ریاض کے حالیہ دورے میں ایونٹ کے حوالے سے مملکت کی جامع تیاریوں کی تعریف کی۔
اس دورے میں انہوں نے سعودی وزیر تعلیم یوسف بن عبداللہ البنیان سے ملاقات بھی کی۔
سعودی عرب اس سے قبل اس ایونٹ میں 14 چاندی اور 25 کانسی کے تمغے جیت چکا ہے۔ سعودی ٹیم نے سوئٹزرلینڈ میں 2023 میں ہونے والے انٹرنیشنل کیمسٹری اولمپیارڈ میں چار اعزازات حاصل کیے تھے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: