Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں ڈیلیوری ورکرز کے لیے ’اہلیت سرٹیفکیٹ‘ کی شرائط کیا ہیں؟

بائیک ڈلیوری ورکر کی عمر 21 سے 55 سال کے اندر ہونی چاہئے۔ (فوٹو الامارات الیوم)
دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے کہا ہے کہ امارات میں آرڈر ڈیلیوری کے شعبے میں کام کرنے والی کمپنیوں کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
 ان کی تعداد 1379 تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 13 فیصد زیادہ ہے۔
دبئی آر ٹی اے کے لائسنسنگ انسٹی ٹیوشن کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر عبداللہ آل علی  نے کہا کہ اتھارٹی نے ٹریفک سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں جن میں ڈیلیوری رائیڈرز کو پروفیشنل پرمٹ کا اجرا شامل ہے۔
انہوں نے دبئی پولیس جنرل کمانڈ کی شراکت میں آرڈر ڈیلیوری سیکٹر کے لیے ایکسی لینس ایوارڈ کی بھی تصدیق کی۔ 
انہوں نے کہا کہ ٹریفک سیفٹی کو بڑھانے، کام میں بہتری، موجودہ چیلنجوں کی نشاندہی کے لیے اپنے نمائندوں کی موجودگی میں آرڈر ڈیلیوری کونسل کے اجلاس منعقد کرتی ہے۔
انہوں نے ڈیلیوری ورکرز کے باقاعدہ معائنے پر زور دیا۔  ڈیلیوری رائیڈرز اپنی اور دیگر کی حفاظت یقینی بنائیں۔ اس سلسلے میں اہلیت  سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے مختلف شرائط مقرر کی گئی ہیں۔ 
اہلیت سرٹیفکیٹ کی شرائط میں ایک ڈیلیوری کمپنی کے لیے بطور ڈرائیور کام کرنا، ڈرائیور کی عمر موٹر سائیکل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لیے پوری ہو، دبئی میں ڈرائیونگ کے تسلیم شدہ اداروں کی طرف سے کوالیفائنگ ٹریننگ کورس، ڈیلیوری ڈرائیور کی عمر کم از کم 21 سال اور زیادہ سے زیادہ 55 سال ہونی چاہئے۔ کمپنی کو یہ بھی یقینی بنانا چاہئے کہ ڈیلیوری بائیک چلانے کی اجازت دینے سے پہلے ڈرائیور کے پاس درست ڈرائیونگ لائسنس اور اہلیت سرٹیفکیٹ ہو۔
ڈیلیوری ڈرائیور کی اہلیت  سرٹیفکیٹ کے حوالے سے کمپنی اتھارٹی کی ویب سائٹ کے ذریعے سروس کے  لیے درخواست دے سکتی ہے پھر اس ادارے کا انتخاب کیا جائے جہاں ڈرائیور کو تربیت دی جائے گی۔ پاس ہونے پر کمپنی اور ڈرائیور کو بیک وقت ای میل کے ذریعے اہلیتسرٹیفک موصول ہوتا ہے۔
عبداللہ آل علی نے کہا کہ گرمی سے بچاؤ اور بائیک ڈرائیوروں کے آرام کے لیے ریسٹ سٹاپس تیار کیے گئے ہیں۔ اس وقت ریسٹ ہاؤسز کی تعداد تین ہے۔
اتھارٹی امارات کے مختلف علاقوں میں 40 ریسٹ ہاؤسز فراہم کرنے کے لیے کام کررہی ہے۔ متعدد ریستوران، شاپنگ سینٹرز، ریٹیل سٹورز اور کلاؤڈ کچن ڈیلیوری سروس ورکرز کے لیے ریسٹ ایریا فراہم کررہے ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: