Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں 3 ماہ کے دوران ڈلیوری خدمات میں 61 فیصد اضافہ

وزارت کا کہنا ہے اس حوالے سے ریاض سرفہرست رہا (فوٹو اخبار 24)
سعودی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ اس سال کی پہلی سہ ماہی میں ڈلیوری خدمات میں گزشتہ برس کے اسی عرصے کے مقابلے میں61 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت نے بدھ کو  ڈلیوری خدمات کے حوالے سے بتایا کہ 2024 کی پہلی سہ ماہی کے دوران الیکٹرانک پلیٹ فارم کے ذریعے 4699 ڈلیوری خدمات کے پرمٹ جاری کیے گئے جبکہ 2023 کی اسی مدت کے دوران 2903 پرمٹ جاری ہوئے جو61 فیصد زیادہ ہیں۔
وزارت کا کہنا ہے اس حوالے سے ریاض سرفہرست رہا جہاں 2473، مکہ مکرمہ 1253، منطقہ الشرقیہ 468، مدینہ منورہ 137 اور القصیم  114 ڈلیوری خدمات کے پرمٹ جاری ہوئے۔
 اس سال کی سہ ماہی میں اور گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران 59 فیصد زیادہ تجارتی رجسٹریشن جاری ہوئے۔
گزشتہ 3 ماہ کے دوران ایک لاکھ 4 ہزار تجارتی رجسٹریشن جاری کیے گئے جبکہ مملکت کے تمام علاقوں میں تجارتی رجسٹریشن کی تعداد 14 لاکھ 56 ہزار تک کا ہدف ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: