امالا پروجیکٹ، سیاحت سے سالانہ 11 ارب ریال کی آمدنی، 50 ہزار ملازمتوں کے مواقع
امالا پروجیکٹ، سیاحت سے سالانہ 11 ارب ریال کی آمدنی، 50 ہزار ملازمتوں کے مواقع
پیر 1 جولائی 2024 0:02
امالا، جدہ سے 700 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔ (فوٹو اخبار 24)
بحیرہ احمر پر امالا منصوبے کا خواب پورا ہونے کو ہے۔ یہ منصوبہ سعودی عرب کے شمال مغربی ساحل پر قائم کیا جارہا ہے۔ ریڈ سی انٹرنیشنل کمپنی پروجیکٹ پر کام کررہی ہے۔ اسے بحیرہ احمر کے قلب میں نئے ریویرا کی حیثیت حاصل ہوگی۔
اخبار 24 کے مطابق امالا جو جدہ سے 700 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے اسے دنیا کی 80 فیصد آبادی سے 8 گھنٹے کی پرواز کے فاصلے پر ہونے کا فائدہ ہے۔ یہ سیاحتی مقام سال بھر کھلا رہے گا۔
یہ مکمل طور پر سیاحتی مقام ہے جو ریڈ سی انٹرنیشنل کمپنی عالمی معیار کے مطابق تیار کررہی ہے۔ اس کا رقبہ 4155 مربع کلو میٹر اور اس میں 68 کلو میٹر سمندر کا نظارہ ہے۔
امالا کے پرکشش مقامات میں مرجان کی چٹانیں، شارک، ڈولفنز، سبز کچھوؤں کی جگہیں، اس کے علاوہ کورلیم، یاٹ کلب، بین الاقوامی ہوٹلزاور ریزروٹس 5 لاکھ سیاحوں کو رہائش کی سہولت فراہم کرسکیں گے۔ یہاں تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔
امالا پہلا مرحلہ 2025 میں مکمل ہونے کے بعد یہاں آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہے گا۔ یہاں 50 ہزار ملازمتوں کے مواقع فراہم ہوں گے جبکہ سیاحوں کی آمد سے سالانہ 11 بلین ریال کی آمدنی متوقع ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں