تبوک ... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو دورہ تبوک کے موقع پر امالا منصوبہ پروجیکٹ کا ڈیمو پیش کیا گیا۔ یہ امیر محمد بن سلمان قدرتی جنگل میں قائم کیا جانے والا پہلامنصوبہ ہے۔ یہ اعلیٰ درجے کا سیاحتی منصوبہ ہے۔ یہاں سحر آفریں خوبصورت مناظر پائے جاتے ہیں۔ ابھی تک یہ دنیا کی نظروںسے اوجھل تھے ۔ یہاں صحت و علاج کےلئے دنیا بھر کے لوگ آیا کریں گے۔بیماری سے صحتیابی کے بعد آرام و راحت کا عالمی مرکز بھی ہوگا۔ یہاں گالف کلب اور اکیڈمی قائم کی جائیگی۔ ماحول دوست گاڑیاں اور اشتیاق آفریںمہم جوئیوں کے انتظامات ہونگے۔یہاں ِجدید آرٹ اور ریویرا طرز حیات کا نمائندہ کمپلیکس ہوگا۔ سعودی عرب کے عجائبات کے ساتھ جدید فن کی صدائے بازگشت یہاں سنی جائیگی۔ یہاں غوطہ خوری کا شاندار بندوبست ہوگا۔ اسکا رقبہ 3.800مربع کلو میٹر سے زیادہ ہے۔ یہاں ایئرپورٹ بھی ہوگا۔یہاں مارکیٹنگ، کھانے پینے ا ور فنون و ثقافت کا حسین امتزاج ملے گا۔ 12مہینے موثر رہیگا۔ مختلف ذوق اور معیار کے مہمانوں کیلئے رہائش کے شاندار انتظامات ہونگے۔ ہوٹل ، فرنشڈ اپارٹمنٹس اور بنگلے ہونگے۔ یہاں ہوٹلوں کے 2500 کمرے ، 700 بنگلے اور 200سے زیادہ تجارتی مراکز کھولے جائیں گے۔