وادی الدیسہ منصوبہ قائم کرنے کا فیصلہ
ریاض ...سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے ”وادی الدیسہ“ کو جدید خطوط پر استوار کرنے والا منصوبہ جاری کردیا۔ یہ محمد بن سلمان محفوظ قدرتی جنگل میں واقع ہے جہاں موجود چشموں اور منفرد پہاڑی مناظر ، معتدل آب و ہوا سے فائدہ اٹھایا جائیگا۔ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ وادی الدیسہ منصوبے کی نگرانی کیلئے ایک کمپنی قائم کریگی۔ یہ عالمی معیار کی ہوگی۔ وادی الدیسہ منصوبے کا اعلان ”امالا“ منصوبے کے بعد کیاگیا ہے۔ یہ امیر محمد بن سلمان محفوظ قدرتی جنگل کے تحت سیاحتی منصوبوں کے زریں سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ وادی الدیسہ تبوک کے جنوب مغرب میں امیر محمد بن سلمان محفوظ جنگل کے شمال مغرب میں واقع ہے۔ ”الدیسہ“ کے معنیٰ کھجوروں کے درختوں سے معمور وادی کے ہوتے ہیں۔ یہ سطح سمندر سے 400میٹر بلندی پر واقع ہے۔ یہاں موسم سرما میں درجہ حرارت 12سینٹی گریڈ اور موسم گرما میں 31رہتا ہے۔ سال میں 8ماہ بارشیں ہوتی ہیں۔