Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امالا سیاحتی منصوبہ، منفرد ایئرپورٹ ڈیزائن

سیاح  اپنی زندگی کا تجربہ کبھی فراموش نہیں کرسکیں گے- فوٹو سبق
سعودی عرب میں امالا سیاحتی منصوبے کے ادارے نے اپنے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا سحر آفریں ڈیزائن جاری کیا ہے۔ یہ صحرا کے خوبصورت ماحول کا آئینہ دار ہے- امالا پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کا تیار کردہ عظیم الشان قومی منصوبہ ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق امالا منصوبے کے ادارے نے ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ یہ ایئرپورٹ کا ڈیزائن فوسٹر+ پارٹنرز اور ایجس مڈل ایسٹ نے تیار کیا ہے۔
امالا منصوبہ سعودی عرب کے شمال مغربی ساحل پر قائم کیا جا رہا ہے۔ اسے بحیرہ احمر کے قلب میں نئے ریویرا کی حیثیت حاصل ہوگی۔

امالا پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کا تیار کردہ قومی منصوبہ ہے (فوٹو: سبق)

امالا منصوبہ امیر محمد بن سلمان جنگلی حیاتیات کے دائرے میں آتا ہے۔ یہ صحت، علاج اور آرام و راحت کے لیے سیاحت کا عالمی مرکز بنے گا۔ یہ علاقہ دنیا کے ایسے سحر آفریں خوبصورت ترین علاقوں میں سے ایک ہے جو ابھی تک دریافت نہیں کیے گئے تھے۔
 امالا تفریحی مراکز میں منفرد اضافہ ہوگا بلکہ اب تک اس حوالے سے جتنے مراکز قائم کیے گئے ہیں ان سب کے مقابلے میں اس کا تصوراتی خاکہ زیادہ اعلیٰ درجے کا ثابت ہوگا۔
امالا اقدار و تجربات کا حسین امتزاج اور تلاش ذات کے مواقع مہیا کرنے والا تفریحی مقام بنے گا-

پروگرام کے مطابق امالا ایئرپورٹ 2023 میں مکمل ہوگا (فوٹو: سبق)

یاد رہے کہ امالا سعودی عرب کے شمال مغربی ساحل پر بڑا سیاحتی منصوبہ قائم کیا جا رہا ہے۔ پروگرام کے مطابق یہاں ایئرپورٹ 2023 میں مکمل ہوگا۔  رسمی افتتاح کے موقع پر 10 لاکھ کے قریب سیاح آسکیں گے۔
مزید پڑھیں
العربیہ نیٹ کے مطابق امالا کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین نکولس نیبلز کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ کا ڈیزائن امالا کی دنیا میں انٹری گیٹ  ثابت ہوگا۔ یہاں آنے والے سیاح منفرد ذاتی تجربات کر سکیں گے۔
نکولس نیبلز نے بتایا کہ ایئرپورٹ صحرا سے ماخوذ منفرد ماحول پیش کرے گا۔ یہاں کا آسائشی نظام آنکھوں کو خیرہ کردے گا- سیاح  اپنی زندگی کا تجربہ کبھی فراموش نہیں کرسکیں گے۔
2028 تک یہاں 2500 ہوٹل یونٹ اور 700 بنگلے تعمیر ہوجائیں گے- امالا پروجیکٹ کی بدولت 20 ہزار افراد کو روزگار ملے گا-
نکولس نیبلز نے مزید بتایا کہ ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے وقت سیاح آسمان سے سحر آفریں عمارت کا منظر دیکھ کر حیران ہوجائیں گے- جوں جوں طیارہ ایئرپورٹ کے قریب ہوتا جائے گا سیاحوں کو عمارت کا ڈیزائن اپنے سحر میں مبتلا کرتا چلا جائے گا-

 

 خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: