Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھریلو کارکنان کے لیے لازمی میڈیکل انشورنس پرعمل درآمد

قانون کا اطلاق 4 یا اس سے زیادہ کارکن رکھنے والے اسپانسرز پر ہوگا(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
ہیلتھ انشورنس کونسل اور بیمہ اتھارٹی نے گھریلو کارکنوں کےلیے لازمی طبی بیمہ اسکیم کی پالیسی جاری کردی ہے۔ ابتدائی طورپرپالیسی کا اطلاق ایسے اسپانسرز پرہو گا جن کی زیر کفالت 4 یا اس سے زیادہ گھریلو کارکن ہوں گے۔
اخبار 24 کے مطابق ہیلتھ انشورنس کونسل کی ترجمان ایمان الطریقی نے بتایا کہ گھریلو کارکنان کے لیے میڈیکل انشورنس پالیسی کا اطلاق کیا جارہا ہے جس کے تحت کارکنان کو ضروری طبی امداد کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
گھریلو کارکنان کے لیے جو پالیسی متعارف کرائی جائے گی اس کے تحت ہسپتال میں زیر علاج رہنے کی صورت میں انہیں کسی قسم کی رقم ادا نہیں کرنا ہوگی علاوہ ازیں کارکناں کو ایمرجنسی یونٹس میں بھی فوری علاج  کی فراہمی کے ساتھ متعدد بار وزٹ اور لیبارٹری کی سہولت بھی ہوگی۔

  گزشتہ برس پہلی بار مملکت آنے والےکارکنان کے لیے میڈیکل انشورنس لازمی قرار دی گئی تھی

واضح رہے انشورنس کونسل کی جانب سے گھریلو کارکنان کےلیےمرحلہ وار میڈیکل انشورنس ضوابط پر عمل کیا جارہا ہے۔ گزشتہ برس مملکت میں پہلی بار آنے والےنئے کارکنان کے لیے انشورنس اسکیم کو لازمی قراردیا گیا تھا۔
ابتدائی طورپر 4 اور اس سے زیادہ کارکنوں پرلازمی میڈیکل انشورنس کا قانون نافذ کیا گیا ہے بعدازاں اس کا دائرہ مزید وسیع کیاجائے گا۔

شیئر: