یکم جولائی سے نئے آنے والے گھریلو ملازمین کی تنخواہیں ڈیجیٹل ذرائع سے ادا ہوں گی
آجر گھر بیٹھے گھریلو ملازم کی تنخواہ ادا کرسکتا ہے۔ (فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی عرب میں گھریلو ملازمین کی خدمات کے پلیٹ فارم (مساند) نے کہا ہے کہ یکم جولائی سے نئے آنے والے گھریلو ملازمین کی تنخواہیں ڈیجیٹل ذرائع سے ادا کی جائیں گی۔
مساند کا کہنا ہے کہ وہ گھریلو ملازمین کی تنخواہوں کی ڈیجیٹل ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے اسے دستاویزی شکل دینا چاہتا ہے
مساند کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل والیٹ کے ذریعے گھریلو ملازمین کو پیشگی تنخواہ کی منتقلی کرنا بھی ممکن ہے اور آجر کو گھر بیٹھے گھریلو ملازم کی تنخواہ کی ادائیگی میں آسانی بھی ہوگی۔
مساند نے کہا کہ اس طریقہ کار کے ذریعے گھریلو ملازمین کو ہر ماہ تنخواہ کی ادائیگی ہوسکے گی اور مساند پلیٹ فارم پر اس حوالے سے کفیل کی جانب سے تنخواہ کی گھریلو ملازمین کو منتقلی کا ایک ریکارڈ بھی بنتا رہے گا۔ نئے اقدام کے حوالے سے مساند نے اپنا ٹول فری نمبر بھی جاری کیا ہے جہاں سے مزید تفصیلات بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں