Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعظم تاجکستان میں،ایس سی او کے اجلاس کے لیے قازقستان بھی جائیں گے

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف آج منگل کو دو روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے ہیں۔
تاجکستان کے دورے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قازقستان بھی جائیں گے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، کابینہ کے دیگر سینیئر ارکان اور اعلیٰ سرکاری افسران بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔
دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ تاجکستان کے دورے میں تعاون کے مختلف شعبوں میں معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف تین اور چار جولائی کو قازقستان جائیں گے اور شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی کونسل کے اجلاس میں اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کے نقطہ نظر پر بات کریں گے۔
وزیراعظم اس اہمیت کو بھی اجاگر کریں گے کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ علاقائی روابط اور تعاون کو اہمیت دیتا ہے۔
ایس سی او کے رکن ممالک کے ساتھ ساتھ ڈائیلاگ پارٹنرز، مبصر ریاستوں، چیئر کے مہمانوں اور بین الاقوامی تنظیموں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

شیئر: