Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ٹیلی کام کے ڈیجیٹل ہیلتھ اور روڈ سیفٹی بڑھانے کے لیے اقدامات

ڈیجیٹل اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے متعلقہ پروجیکٹس شروع کیے جا رہے ہیں( فوٹو عرب نیوز)
سعودی ٹیلی کام کمپنی کے ایک سینئیر نمائندے نے کہا ہے کہ کمپنی نے ڈیجیٹل ہیلتھ اور روڈ سیفٹی کو بڑھانے کے لیے ترقی یافتہ استعمال کے کیسز تیار کیے ہیں۔
ریاض میں گلوبل آرٹیفیشل انٹیلی جنس سمٹ کے موقع پر عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے سعودی ٹیلی کام کمپنی کے پروڈکٹ اور سلوشنز کے نائب صدر سعود السریحی نے کہا کہ ترقی یافتہ استعمال کے کیسز کمپنی کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس انڈسٹری میں قدم جمانے میں مدد کریں گے۔
ایک اور کیس روڈ سیفٹی کی پیش گوئیاں تھا، جیسا کہ یہ پیش گوئی کرنا کہ اگر ریاض میں روڈ کی رفتار ایک خاص حد سے بڑھ جائے تو کیا ہو گا۔
سعود السریحی نے کہا کہ ’ اس سے فیصلہ سازوں کو مدد ملے گی کیونکہ اس سے پہلے کہ وہ اس روڈ پر رفتار کی حد میں اضافہ کریں، وہ پیش گوئی کر سکتے ہیں اور بالکل جان سکتے ہیں کہ ہمیں کیا کرنا چاہیے اور ہم یہ کیسے کر سکتے ہیں‘۔
انہوں نے وضاحت کی کہ سعودی ٹیلی کام کمپنی اپنی ڈیئر حکمت عملی کے ایک حصے کے طور پر مزید ڈیجیٹل اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے متعلقہ پروجیکٹس شروع کر رہی ہے۔
سعودی ٹیلی کام کمپنی کو 2018 میں جدید خدمات فراہم کرکے دنیا میں ڈیجیٹل لیڈر بننے کے مقصد سے قائم کیا تھا۔
سعودی ٹیلی کام کمپنی کے نائب صدر نے کہا کہ ’ہم یہاں اپنی ڈیئر حکمت عملی کی توسیع کے طور پر موجود ہیں جہاں ہم دائرہ کار اور پیمانے میں توسیع کر رہے ہیں اور جن شعبوں میں ہم خود کو دیکھتے ہیں ان میں سے ایک دراصل آرٹیفیشل انٹیلی جنس ہے‘۔
سعود السریحی نے کہا کہ چونکہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس متعدد ٹیکنالوجیز کا حصہ بنتی ہے، سعودی ٹیلی کام کمپنی فائیو جی ایج کمپیوٹنگ، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، سائبر سکیورٹی اور اس کی فراہم کردہ دیگر خدمات کی تکمیل کو دیکھتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی ٹیلی کام کمپنی کے مالیاتی اور لاجسٹکس کے شعبے کارکردگی کو بہتر بنا کر محصولات میں اضافہ، اپنے آپریشنز میں سیفٹی اور سکیورٹی کو بہتر بنا کر ڈیجیٹائزیشن سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
سعودی ٹیلی کام کمپنی نے سائبر سکیورٹی کا ایک ذیلی ادارہ بھی بنایا ہے جسے ایس ٹی سی کا سیرار کہا جاتا ہے جو سائبر سکیورٹی پروڈکٹس اور خدمات کی ایک جامع رینج پیش کرتا ہے جو کاروبارکو ڈیجیٹل خطرات کو مؤثر طریقے سے منظم کرنے، متعلقہ قوانین اور ضوابط کی تعمیل کرنے، ایک مضبوط اور محفوظ ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر کو فعال کرنے میں مدد کرتا ہے۔

شیئر: