سعودی ٹیلی کام اور اتحاد ٹیلی کمیونیکیشن میں معاہدہ
واجب الادا ادائیگیاں اور قرضوں کا معاملہ طے کرنے کے لیے معاہدہ کیا ہے۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی ٹیلی کام کمپنی (ایس ٹی سی) نے اتحاد عذیب ٹیلی کمیونیکیشن (جی او) کے ساتھ واجب الادا ادائیگیاں اور قرضوں کا معاملہ طے کرنے کے لیے ایک معاہدہ کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطا بق دونوں ٹیلی کام کمپنیوں کے مابین بات چیت کے بعد یہ معاہدہ طے پایا تھا جس کے نتیجے میں توازن اور قرضوں کا معاملہ اس انداز میں طے ہوا تھا جو دونوں فریقین کے لیے مفید ہو۔
سعودی ٹیلی کام کمپنی کو امید ہے کہ یہ معاہدہ اتحاد عذیب پر مثبت اثر ڈالے گا۔ اس سے کمپنی کے آپریشنز کو سپورٹ اور اپ گریڈ کرنے میں مدد ملے گی اس کے ساتھ یہ مسابقتی صلاحیت کو بھی بڑھائے گا۔ فریقین کے انفراسٹریکچرکو بہتر کرےگا جو مملکت کی عالمی حیثیت اور صارفین کی امنگوں کےعین مطابق ہوگی۔
اس کےعلاوہ یہ معاہدہ ٹیلی کام سیکٹر پر مجموعی طور پر مثبت اثر ڈالے گا۔ اس معاہدے سے اسے اپنے اہداف کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی جو مملکت کے اہم اور بڑھتے ہوئے شعبوں میں شامل ہے۔
یہ مملکت کی مجموعی معیشت کو فروغ دینے کے علاوہ سعودی وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ہے۔