Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 51 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد

مسجد نبوی کے لیباریٹری ڈیپارٹمنٹ نے 219 اشیاء کے نمونوں کا تجزیہ کیا۔ (فوٹو ایس پی اے)
مسجد نبوی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 51 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد ریکارڈ کی گئی ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق مسجد نبوی امور کی جنرل اتھارٹی نے اعداد وشمار کے حوالے سے بتایا کہ ایک ہفتے کے دوران 51 لاکھ  7 ہزار 933 زائرین مسجد نبوی آئے۔

روزہ داوں کے لیے مختلف جگہوں پر 140822 افطار پیکٹ تقسیم کیے گئے۔ (فوٹو ایس پی اے)

اتھارٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 582361 زائرین نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی۔ اسی طرح ریاض الجنہ میں  259459  مرد و خواتین نے نماز ادا کی۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران 1570 ٹن زم زم استعمال کیا گیا۔ اسی طرح روزہ داوں کے لیے مختلف جگہوں پر 140822 افطار پیکٹ تقسیم کیے گئے۔

ریاض الجنہ میں  259459  مرد و خواتین نے نماز ادا کی۔ (فوٹو ایس پی اے)

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ متعدد زبانوں میں مواصلاتی خدمات سے مختلف قومیت کے لوگوں نے فائدہ اٹھایا ان کی تعداد  135056 رہی۔
مسجد نبوی اور اس کے صحنوں کی صفائی کے لیے جراثیم کش ادویہ کا استعمال کیا گیا۔ مسجد اور صحنوں کی صفائی کے لیے 1684346 لیٹر ڈٹرجنٹ کا استعمالکیا گیا جبکہ مسجد نبوی کے لیباریٹری ڈیپارٹمنٹ نے 219 اشیاء کے نمونوں کا تجزیہ کیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: