Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کی غزہ متاثرین کے لیے امدادی مہم جاری

ائیرڈراپ کے ذریعے متاثرین تک خوراک کے پیکٹس پہنچائے جاتے ہیں (فوٹو، ایس پی اے)
غزہ پٹی کے متاثرین کی بحالی کے لیےسعودی عرب کی جانب سے امدادی مہم جاری ہے۔ شاہ سلمان مرکز کے نگران اعلی ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے اردن کو غذائی پیکٹس دیئے تاکہ ایئرڈراپ کے ذریعے متاثرین تک پہنچائے جاسکیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ سلمان امدادی و فلاحی مرکز کی جانب سے اردنی حکام کو غزہ پٹی میں متاثرین تک پہنچانے کے لیے 30 ٹن سے زیادہ غذائی اشیا کے پیکٹس فراہم کیے جنہیں اردنی فضائیہ کے ذریعے فلسطینی متاثرین کے لیے ایئرڈراپ کے ذریعے پہنچائے جائیں گے۔
واضح رہے شاہ سلمان امدادی مرکز نے فلسطین کا مسئلہ شروع ہوتے ہی متاثرین کی امداد کی مہم کا آغاز کردیا تھا اس حوالے سے مملکت نے عوامی امدادی مہم ’ساھم ‘ پورٹل کے ذریعے لانچ کی تھی جس کے ذریعے 700 ملین ریال جمع ہوئے تھے۔
سعودی عرب کی جانب سے فضائی امدادی مہم کے تحت 54 طیارے اب تک ارسال کیے جاچکے ہیں جبکہ سمندری ذریعے سے 8 بحری جہاز روانہ کیے گئے۔

 غزہ متاثرین کے لیے عوامی سطح پربھی چندہ مہم بھی شروع کی ہے(فوٹو، ایس پی اے)

شاہ سلمان امدادی مرکز کے تحت ہنگامی طبی امداد کے لیے تمام ترسامان سے لیس 20 ایمبولینس گاڑیاں اور 30 جینریٹرز ، 10 واٹرٹینکرز بھی غز پٹی کے متاثرین کی امداد کے لیے بھیجے جاچکے ہیں۔

شیئر: