بیت المقدس۔۔۔ اسرائیل نے سرحدی علاقے میں مظاہرے کے باعث غزہ پٹی کے ساتھ ایریز کراسنگ کو بند کر دیا ۔اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی مظاہرین کی جانب سے رکاوٹوں اور پتھراو کے باعث ایریز کراسنگ کو بند کر دیا گیا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مطاہرین کی جانب سے کئے گئے نقصان کی دوبار ہ مرمت تک اس کراسنگ کو بند رکھا جائیگا .